News & Updates

Malir Development Authority was established in 1993 by the Government of Sindh

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس

17 April, 2023

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس
پچاس فیصد سے کم واجبات کی ادائیگی کرنے والوں کے پلاٹ منسوخ کئے جائیں گے، وزیر بلدیات
کراچی ():صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ غریب عوام کیلئے پبلک ہاؤسنگ اسکیم وقت کی ضرورت ہے لہٰذہ دیگر اتھارٹیز کی طرح ایم ڈی اے کی سستی ہاؤسنگ اسکیم متعارف کرائی جائے۔ انھوں نے یہ ہدایات آج اپنے دفتر میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو دیں۔ انھوں نے کہا کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو عوام کی سہولت کا ادارہ بنایا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن ہے کہ عوام کو ہر ممکنا ریلیف اور سہولیات فراہم کی جائیں، چیئرمین پپلز پارٹی کے وژن کے مطابق تمام بلدیاتی اداروں کو عوام کیلئے ریلیف کا ادارہ بنایا جارہا ہے۔ انھوں نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے بورڈ آف ریونیو کے نئے قوانین کو فالو کرے اور سندھ حکومت کی طرز پر ایم ڈی اے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم ڈی اے کو دیگر اتھارٹیز کی طرح تجاوزات کے خاتمے کیلئے متعلقہ مشینریز و آلات خریدنے پر غور کیا جارہا ہے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے کرائے کی مشینریز سے وقت اور پیسہ دونوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم ڈی اے میں نئی ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرانے سے قبل ریونیو بورڈز سے متعلقہ تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے جبکہ تمام اتھارٹیز کی زمینوں کو فارم ٹو پر منتقل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر نے اجلاس میں بتایا کہ پچاس فیصد سے کم پلاٹ کی ادائیگی کرنے والوں کے پلاٹ تمام قانونی تقاضوں کے بعد کینسل کرنے کی تجویز آئی ہے لہٰذہ ڈیفالٹرز کے حوالے سے بڑے اخبارات میں اشتہار دیئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ بورڈ آف روینیو سے متعلقہ مسائل حل کئے جائیں ۔ ناصر شاہ نے بتایا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایم ڈی اے کے الگ پولیس اسٹیشن کے قیام کی تجویز سمیت کے ڈی اے کی طرز پر سیکیورٹی گارڈ رکھنے کی بھی تجاویز زیر غور ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ ایم ڈی اے میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے میں دلچپسی رکھنے والوں کو ہر ممکنا سہولیات فراہم کی جائیں گی اوریونیورسٹی اور ہسپتال کیلئے زمینوں کے خواہشمندوں کیلئے ToR بنائے جائیں گی۔

تیَسرٹا وَن اسکیم 45- کے الا ٹیز متو جہ ہو ں

26 June, 2022

تیئسر ٹا ون ا سکیم 45- کے ا لا ٹیز متو جہ ہوں

23 June, 2022

اطلا ع عام برائے نا جا ئز قا بضین اور غیر قا نو نی تجاوذات

27 May, 2022

اطلا ع عام برائے نا جا ئز قا بضین اور غیر قا نو نی تجاوذات

حتمی نوٹس برائے ناجائز قابضین اور غیر قانونی تجاوزات

10 February, 2021

حتمی نوٹس برائے ناجائز قابضین اور غیر قانونی تجاوزات